سڈنی میں بونڈی بیچ پر حملہ آور کی شناخت ہوگئی

سڈنی میں بونڈی بیچ پر حملہ آور کی شناخت ہوگئی

حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے
سڈنی میں بونڈی بیچ پر حملہ آور کی شناخت ہوگئی

ویب ڈیسک

|

14 Dec 2025

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہفتے کے روز ہونے والے خونریز حملے میں 12 افراد ہلاک ہوئے، جس میں سے ایک حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔

مارے جانے والے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے ہوئی جو جنوب مغربی علاقے کا رہائشی اور آسٹریلوی شہری ہے۔

پولیس کے مطابق نوید نے ساتھی کے ساتھ ملکر ہفتے کے دن عوام سے بھرے ساحل پر اُس وقت حملہ کیا جب یہودیوں کا تہوار منایا جارہا تھا۔

دو مسلح ملزمان نے ایک اونچے مقام پر چڑھ کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں افرا تفری مچی اور موقع پر ہی 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

وہاں موجود ایک بہادر شخص نے حملہ آور کو مہارت کے ساتھ دبوچا اور اسلحہ چھین کر اُسے گرفتار کروایا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!