شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، امام کعبہ

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، امام کعبہ

جہیز کا مسئلہ سنجیدہ ہے اس کو حل کرنے کیلیے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے، امام کعبہ
شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں، امام کعبہ

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2024

امام کعبہ اور دو مقدس مساجد کے امور کے صدر جنرل پریزیڈنسی شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

جمعہ کے خطبہ کے دوران، شیخ السدیس نے مسلمانوں کو ترغیب دی کہ وہ اپنی شادیوں کے بارے میں فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس اور واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی زندگی توازن اور اطاعت کے ساتھ گزارنی چاہیے جبکہ اسراف اور دیگر گناہوں سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ ممتاز اسلامی اسکالر نے جہیز کے مسئلہ پر روشنی ڈالی جو کہ معاشرے کا ایک بڑا مسئلہ ہے اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسلمانوں کو اللہ (SWT) سے ڈرنے اور اس کی عبادت کرنے کی ہدایت کی، یہ کہتے ہوئے کہ صرف اس کی عبادت کرنے سے ہی کوئی اس کے قریب ہوسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!