شام کے دارلحکومت دمشق سے کرفیو اٹھانے کااعلان
ایک بیان میں رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کام پر واپس جائیں تاکہ ایک نئے شام کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
Webdesk
|
12 Dec 2024
دمشق: ملٹری آپریشن ڈیپارٹمنٹ جس میں اتھارٹی اور مسلح دھڑے شامل ہیں، نے دارالحکومت دمشق میں کرفیو کی منسوخی کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے کام پر واپس جائیں تاکہ ایک نئے شام کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
یہ پیش رفت عبوری حکومت کے وزیر اعظم محمد البشیر کی جانب سے بیرون ملک مقیم تمام شامیوں سے ملک کے مستقبل کی تعمیر کے لیے واپس آنے کی اپیل کے بعد سامنے آئی ہے۔
ڈیپارٹمنٹ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام لوگوں اور تمام فرقوں کے حقوق کی ضمانت اور حفاظت کی جائے گی۔
Comments
0 comment