شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت بری طرح سے بے نقاب، اعلامیے پر دستخط سے انکار

شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت بری طرح سے بے نقاب، اعلامیے پر دستخط سے انکار

بھارت نے اعلامیے میں بلوچستان کے ذکر اور پہلگام واقعہ شامل نہ ہونے پر احتجاج دستخط نہیں کیا، وزیر خارجہ
شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت بری طرح سے بے نقاب، اعلامیے پر دستخط سے انکار

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2025

بھارت نے بے نقاب ہونے پر شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر بھارت نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اعلامیے میں پہلگام دہشت گردی کے واقعے کا ذکر نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار کیا اور دستخط نہیں کیے۔  

بھارتی ذرائع کے مطابق، مشترکہ اعلامیے میں درج ذیل نکات بھارت کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔

بھارت نے کہا ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں جبکہ بھارت پر بلوچستان میں عدم استحکام پھیلانے کا اشارہ کیا گیا، جسے بھارتی حکومت مسترد کرتی ہے۔  

بھارتی وفد کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم جیسے فورمز کا مقصد خطے میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بنانا ہونا چاہیے، لیکن اعلامیے میں بھارت کے خلاف سیاسی بیانات شامل کرنا تعاون کے مقصد کے منافی ہے۔  

--

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!