2 hours ago
شرائط پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے، ایران
لبنان،ایران،امریکا،لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے۔
Webdesk
|
1 Jul 2026
تہران: ایران نے مفاہمتی یادداشت میں طے شدہ شرائط پوری ہونیتک مذاکرات میں شامل ہونے سیانکار کر دیا۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہاکہ موجودہ ملاقاتوں کا مقصد ایم او یو کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
باقر قالیباف نے کہاکہ لبنان،ایران،امریکا،لبنان میں جنگ کے خاتمے کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی قائم کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر کسی لاگت کے گزرنے کی اجازت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، ایران ہرمز میں اپنے حقوق پر کبھی سمجھوتا نہیں کرے گا۔
Comments
0 comment