سال 2025: جنریشن زی کا سال؟ عالمی منظر نامہ پر کیا اہم وقعات ہوئے؟

سال 2025: جنریشن زی کا سال؟ عالمی منظر نامہ پر کیا اہم وقعات ہوئے؟

امریکی صدر کی واپسی، پاک بھارت جنگ، ویٹی کن میں روحانی پیشوا کی تقرری سمیت دیگر اہم واقعات رونما ہوئے
سال 2025: جنریشن زی کا سال؟ عالمی منظر نامہ پر کیا اہم وقعات ہوئے؟

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2025

سال 2025 دنیا کی تاریخ میں ایک ایسے موڑ کے طور پر درج ہوگا جہاں سیاست، جنگ، معیشت اور سماج سب ایک ساتھ ہچکولے کھاتے دکھائی دیے۔

طاقتور ریاستوں کے فیصلوں، علاقائی جنگوں اور عوامی بیداری نے بین الاقوامی نظام کو ایک نئے دور میں داخل ہونے کا اشارہ دیا۔ یہ وہ سال تھا جس میں غیر معمولی واقعات معمول بنتے چلے گئے۔

ٹرمپ کی بطور صدر واپسی

جنوری 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت نے امریکا کے اندر شدید سیاسی تقسیم کو جنم دیا۔ ’امریکا فرسٹ‘ نظریے کے تحت سخت صدارتی احکامات، امیگریشن پابندیاں اور جارحانہ خارجہ پالیسی نے امریکا کے اتحادیوں اور مخالفین دونوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

عالمی تجارتی نظام

امریکا کی جانب سے چین، یورپی یونین اور دیگر ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد جوابی معاشی اقدامات سامنے آئے، جس سے عالمی منڈیوں میں بے یقینی بڑھی اور تجارتی جنگ کا دائرہ مزید پھیل گیا۔

غزہ: جنگ بندی اور اسرائیلی بربریت

دو سال تک جاری رہنے والی خونریز لڑائی کے بعد غزہ میں جنگ بندی تو ممکن ہوئی، لیکن انسانی بحران کی شدت کم نہ ہو سکی۔ امداد، تعمیر نو اور خلاف ورزیوں کے الزامات نے اس امن کو مسلسل خطرے میں رکھا۔

یوکرین جنگ، سفارت کاری کی ناکامی

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کی عالمی کوششیں بارآور ثابت نہ ہو سکیں۔ مذاکرات کے باوجود میدانِ جنگ میں جھڑپیں جاری رہیں اور یورپ مسلسل عدم استحکام کی کیفیت میں رہا۔

جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے پر

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست فوجی تصادم دیکھنے میں آیا۔ چند دن کی شدید لڑائی کے بعد جنگ بندی تو ہوگئی، مگر دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان تناؤ عالمی سطح پر باعثِ تشویش بنا رہا۔

مئی میں ہونے والی اس کشیدگی کے بعد امریکی صدر کی درخواست پر پاکستان نے جنگ روکی۔ اس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ہوئی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا تھا۔

ایران اور اسرائیل کی جنگ

جون 2025 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست جنگ چھڑ گئی، جس میں امریکا بھی فریق بنا۔ میزائلوں، ڈرونز اور فضائی حملوں نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر مکمل جنگ کے قریب پہنچا دیا، جس کے بعد عارضی جنگ بندی عمل میں آئی۔

ویٹیکن میں تاریخ رقم

اپریل میں پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد رابرٹ پریوسٹ پوپ لیو چہاردہم کے نام سے پہلے امریکی پوپ منتخب ہوئے۔ سماجی انصاف، ماحولیاتی تحفظ اور غریب طبقات کے حقوق ان کے ایجنڈے کا مرکزی حصہ بنے۔

جنریشن زی سڑکوں پر

دنیا کے مختلف خطوں میں نوجوان نسل نے مہنگائی، بدعنوانی اور سیاسی ناانصافی کے خلاف زبردست احتجاجی تحریکیں چلائیں، جنہوں نے کئی حکومتوں کے لیے سیاسی مشکلات پیدا کر دیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!