سال نو کی تقریب سے واپسی پر آئی ٹی کمپنی کی منیجر کیساتھ لفٹ کے بہانے اجتماعی زیادتی

سال نو کی تقریب سے واپسی پر آئی ٹی کمپنی کی منیجر کیساتھ لفٹ کے بہانے اجتماعی زیادتی

پولیس نے کمپنی کے سی ای او سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا
سال نو کی تقریب سے واپسی پر آئی ٹی کمپنی کی منیجر کیساتھ لفٹ کے بہانے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک

|

27 Dec 2025

بھارتی شہر اُدے پور میں سالِ نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے بعد ایک آئی ٹی کمپنی کی خاتون منیجر کے ساتھ انتہائی سنگین واقعہ پیش آیا، جہاں لفٹ دینے کے بہانے کمپنی کے اعلیٰ افسر اور اس کے ساتھیوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کو پارٹی کے بعد گھر چھوڑنے کی پیشکش کی گئی، جس پر وہ گاڑی میں سوار ہو گئیں۔

گاڑی میں کمپنی کا سی ای او، ایک خاتون ایگزیکیٹو اور اس کا شوہر بھی موجود تھا۔ راستے میں ملزمان نے نشہ آور اشیا حاصل کیں اور متاثرہ خاتون کو زبردستی پلا دیں، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئیں۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انہیں رات تقریباً ایک بجے گاڑی میں بٹھایا گیا اور صبح نو بجے گھر چھوڑا گیا، اس وقت وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھیں۔ مکمل ہوش میں آنے پر انہیں احساس ہوا کہ نہ صرف ان کی بعض ذاتی اشیا غائب ہیں بلکہ جسم پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں، جس سے انہیں جنسی زیادتی کا شبہ ہوا۔

واقعے کے بعد خاتون نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او جے یش، اس کے ساتھی گورو اور گورو کی اہلیہ شلپا کو گرفتار کر لیا۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی، جسے پولیس نے اجتماعی زیادتی کے ابتدائی شواہد قرار دیا ہے۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے گاڑی میں نصب ڈیش کیم کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگز کا بھی جائزہ لیا، جس کے بعد ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!