اسلامی ملک کے آرمی چیف اعلی افسران کے ہمراہ حادثے میں شہید

اسلامی ملک کے آرمی چیف اعلی افسران کے ہمراہ حادثے میں شہید

ترکیہ سے واپسی پر حادثہ پیش آیا ہے
اسلامی ملک کے آرمی چیف اعلی افسران کے ہمراہ حادثے میں شہید

ویب ڈیسک

|

24 Dec 2025

لیبیا کے چیف آف اسٹاف محمد علی احمد الحداد منگل کے روز ایک افسوسناک طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ سے سرکاری دورہ مکمل کرکے طرابلس واپس جا رہے تھے۔

لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف فوجی ادارے بلکہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کے مطابق یہ حادثہ ایک سرکاری سفر سے واپسی کے دوران پیش آیا۔

ترکی کے وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بتایا کہ طیارہ انقرہ کے ایسن بوغا ایئرپورٹ سے طرابلس کے لیے روانہ ہوا تھا۔

لیبیا کے وزیر اعظم کے بیان کے مطابق طیارے میں چیف آف اسٹاف کے ساتھ لیبیا کی زمینی افواج کے کمانڈر، ملٹری مینوفیکچرنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر، چیف آف اسٹاف کے مشیر اور ان کے دفتر سے وابستہ ایک فوٹوگرافر بھی سوار تھے۔

حادثے سے قبل لیبیا کے ایک اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے ترکی کے وزیر دفاع سے ملاقات بھی کی تھی۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!