اسلامی ملک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 16 فوجی ہلاک
ویب ڈیسک
|
17 Aug 2024
یمن کے جنوبی صوبے ابیان میں ایک فوجی چوکی پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 16 فوجی ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابیان کے ضلع مدیحہ میں چیک پوسٹ کو جمعے کے روز خودکش حملہ آور نے گاڑی کے ساتھ نشانہ بنایا، جیسے ہی باردو سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی زور دار دھماکا ہوا۔
اس واقعے کی فوری طور پر کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی، لیکن جزیرہ نما عرب میں القاعدہ (AQAP) سے منسلک عسکریت پسندوں نے یمن میں فوجی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔
القاعدہ کی یمنی شاخ نے ایران سے منسلک حوثی گروپ اور سعودی حمایت یافتہ اتحاد کے درمیان نو سال سے جاری تنازع کو ایک ایسے ملک میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے استعمال کیا ہے جو سعودی عرب کے ساتھ سرحد کا اشتراک کرتا ہے اور بڑی بحری راستوں کے قریب بیٹھا ہے۔
Comments
0 comment