اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

اسماعیل ہنیہ کی پوتی عید کے روز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئی تھی
اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

غزہ میں عیدالفطر کے موقع پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہنیہ کی پوتی پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

 فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک ہنیہ اسرائیل کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں جس میں اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹوں بشمول حازم، عامر اور محمد شہید ہوئے۔

 حملے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں خاندان کو لے جایا جا رہا تھا جب وہ یکم اپریل کو عید الفطر کے موقع پر غزہ کے الشاطی پناہ گزین کیمپ میں رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔

 عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے 61 سالہ حماس کے سربراہ جن کے تیرہ بیٹے ہیں نے کہا کہ میرے بیٹوں کا خون ہمارے لوگوں کے خون سے زیادہ عزیز نہیں ہے۔

 چھ ماہ کے دوران اسرائیلی حملے کے دوران خاندان کے ساٹھ افراد کے کھو جانے کے بعد، انہوں نے حماس کے مستقل جنگ بندی اور بے گھر فلسطینی خاندانوں کی ان کے گھروں کو واپسی کے مطالبات کا اعادہ کیا۔

 مطالبات پورے ہونے تک دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے اسماعیل ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حملے ان کے عزم کو تبدیل نہیں کریں گے۔

 حماس کے حملے کے بعد 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے اسرائیلی جارحیت نے غزہ کو تہس نہس کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 33,797 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 76,465 زخمی ہوئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!