اسماعیل ھنیہ کے قتل کا بدلہ، پاسداران انقلاب کا اہم بیان
Webdesk
|
5 Sep 2024
تہران: ایک بار پھرایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے ردعمل میں وقت لگ سکتا ہے مگر یہ حملہ ضرور ہوگا اور اچانک ہوگا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک سرگرم گروپ قدس فورس کے آپریشنل امور کے کمانڈر معاون خصوصی بریگیڈیئر جنرل محسن چیذری نے کہا کہ ہنیہ کے قتل کے جواب کے لیے انتظار کا وقت طویل ہوسکتا مگر جیسے ہی حالات سازگار ہوئے تو ایران اس کا بدلہ لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "طریقے اور ردعمل کا انحصار ان حالات پر ہوگا جو اہداف کو حاصل کر سکتے ہیں۔تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ ردعمل مختلف اور غیر متوقع ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے اسماعیل ھنیہ کے قتل کا رد عمل کیسے لینا ہے اس کے طریقہ کار کو ظاہر نہیں کریں گے"۔
بریگیڈیئر چیذری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم ایرانی سرزمین پر شہید ہونے والے ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور ہم اسے ضرور نبھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا ملک صبر کرے گا اور انتظار کرے گا جب تک کہ اس کے اہداف صحیح وقت پر اور اچانک حاصل نہ ہو جائیں۔ جب تک کہ مناسب حالات اور بدلہ لینے کا موقع پیدا نہ ہو جائے ہم جلدی نہیں کریں گے۔
Comments
0 comment