اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

پرنس کریم 88 برس کے تھے، بیرون ملک میں انکا انتقال ہوا
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

5 Feb 2025

لزبن، پرتگال: اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم، 88 برس کی عمر میں 4 فروری 2025 کو لزبن مین انتقال کر گئے۔ 

 شہزادہ کریم آغا خان، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے بانی اور چیئرمین تھے۔

اسماعیلی کمیٹی کے مطابق ان کے جانشین کے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے رہنماؤں اور عملے نے قن کے خاندان اور دنیا بھر کی اسماعیلی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے بانی، شہزادہ کریم آغا خان کے ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ہم پرنس کریم آغا خان کی خواہش کے عین مطابق بلا رنگ و نسل و نسب اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر دنیا بھر کے افراد اور کمیونٹیز کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!