اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی رپورٹ

اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی رپورٹ

اسرائیل کو سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے، اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
اسرائیل فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، امریکی رپورٹ

Webdesk

|

1 Jul 2025

تل ابیب : اسرائیل مشرق وسطی میں اپنی فوجی کارروائیوں پر اربوں ڈالر پھونک چکا، اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023 سے اب تک دفاعی بجٹ میں 46.5 ارب ڈالر خرچ کیے۔

امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو سب سے زیادہ پیسے امریکا نے دیے، اکتوبر 2023 کے بعد امریکی فوجی امداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل کو 17.9 ارب ڈالر کی اضافی امداد دی، جس میں 6.8 ارب ڈالر فوجی سامان کی خریداری، 4.5 ارب ڈالر ڈیفنس سسٹم اور 4.4 ارب ڈالر امریکی اسلحے کی فراہمی کے لیے دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی غیر معمولی فنڈنگ اسرائیل کو غزہ میں معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھنے میں مدد دے رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!