اسرائیل کی حماس کے نئے سربراہ کو جلد قتل کرنے کی دھمکی
ویب ڈیسک
|
31 Oct 2024
اسرائیل نے لبنان کی مزاحمت کار تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ کے قتل کی دھمکی بھی دے دی۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے اور یہ تعیناتی بھی عارضی ہوگی اور وہ زیادہ عرصے تک سربراہ نہیں رہیں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم کی تصویر اور سربراہی کے اعلامیے کو شیئر کرتے ہوئے کہی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے جس کے بعد ان کے جانشین کے طور پر ہاشم صفی الدین کا نام زیر گردش تھا تاہم حزب اللہ نے چار روز قبل نعیم قاسم کو نئے سربراہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔
Comments
0 comment