اسرائیل کی کارروائی میں حزب اللہ کے نئے سربراہ بھی شہید

اسرائیل کی کارروائی میں حزب اللہ کے نئے سربراہ بھی شہید

اسرائیل نے جنوبی غزہ میں صفی کو نشانہ بنایا ہے
اسرائیل کی کارروائی میں حزب اللہ کے نئے سربراہ بھی شہید

ویب ڈیسک

|

4 Oct 2024

اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک فضائی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں حزب اللہ کے ایک سینئر رہنما اور تنظیم کے مقتول سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے متوقع جانشین ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

 اسرائیلی فوج نے کہا کہ فضائیہ نے بیروت پر بمباری کی، جس کا مقصد صفی الدین کو ختم کرنا تھا اور اس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

 تاہم لبنانی مزاحمتی تنظیم نے ابھی تک صفی الدین کے قتل کے اسرائیل کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 عینی شاہدین نے بتایا کہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور ہوا میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے۔ 

 اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ایک اور سرکردہ رہنما محمد یوسف انیسی کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 اس سے قبل حزب اللہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں مارون الراس کے سرحدی شہر کے قریب جھڑپوں میں 17 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ تاہم، اسرائیلی حکومت نے صرف ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!