اسرائیل نے عازمین حج کیلیے مختص مسافر طیارے کو حملہ کر کے تباہ کردیا

اسرائیل نے عازمین حج کیلیے مختص مسافر طیارے کو حملہ کر کے تباہ کردیا

اسرائیل نے فضائی حملہ کر کے صنعا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا ہے
اسرائیل نے عازمین حج کیلیے مختص مسافر طیارے کو حملہ کر کے تباہ کردیا

ویب ڈیسک

|

28 May 2025

اسرائیل نے یمن کے صنعا ایئرپورٹ پر حملہ کر کے عازمین حج کیلیے مختص مسافر طیارے کو تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بدھ کے روز صنعا ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا اور رن وے پر کھڑے مسافر طیارے کو جنگی جہاز سے میزائل پھینک کر نشانہ بنایا۔

صنعا ایئرپورٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح 4 فضائی حملے کیے جن میں رن وے، یمنی ایئرلائن کے ایک طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈائریکٹر ہوائی اڈہ خالد الشیف نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ  ’اسرائیل نے صنعا کے ایئرپورٹ پر یمنی ایئرلائنز کے آخری فنکشنل طیارے کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کردیا، یہ طیارہ عازمین حج کیلیے مختص تھا۔

انہوں نے بتایا کہ طیارہ ایئربس 233-320 تھا جو عمان سے صبح 9 بج کر 10 منٹ پر صنعا ایئرپورٹ پر پہنچا اور پھر اسے دوپہر کو عازمین حج کو لے کر جدہ کیلیے روانہ ہونا تھا۔

جمعے کے روز ایئرپورٹ پر اعلان کیا گیا تھا کہ عازمین حج کیلیے 9 دن تک روزانہ دو پروازیں صنعا سے جدہ کیلیے چلائی جائیں گی۔ اس کے بعد عازمین حج نے بکنگ کروانا شروع کردی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!