اسرائیل نے غزہ کے 26 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا

اسرائیل نے غزہ کے 26 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا

عسکری ذرائع سے حاصل سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جن مقامات پر قبضہ کیا وہاں اس کی متنوع سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسرائیل نے غزہ کے 26 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا

Webdesk

|

5 Jul 2024

مقبوضہ غزہ: غزہ کی پٹی میں تقریبا 9 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے بعد ایک اسرائیلی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج نے محصور پٹی کے 26 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تحقیقات اسرائیلی اخبار میں شائع ہوئی ہیں۔ عسکری ذرائع سے حاصل سیٹلائٹ کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جن مقامات پر قبضہ کیا وہاں اس کی متنوع سرگرمیاں جاری ہیں۔

 اڈے قائم کرنے، انفراسٹرکچر کی تعمیر اور سڑکیں بنانے کے کام کئے جارہے ہیں۔جنگ کی پیشرفت سے واقف اسرائیلی فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ غزہ کے وسط میں زمین پر قبضہ کرنا پٹی پر قبضہ جاری رکھنے کی کوشش ہے۔

مزید برآں تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ فوجی کارروائیوں سے غزہ میں یہودی بستیوں کی تجدید کے حامیوں کو مدد مل رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!