اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں فلسطینی بچوں کے سکول بند کردیئے
مشرقی یروشلم میں فلسطینی بچوں کیلئے سکول بند کردیئے۔

Webdesk
|
10 May 2025
یروشلم: اسرائیل حکومت نے تعلیم پر بھی بڑا حملہ کر دیا، مشرقی یروشلم میں فلسطینی بچوں کیلئے سکول بند کردیئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق قابض اسرائیلی صیہونی فوج نے مشرقی یروشلم کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے زیرِ انتظام تین سکولوں کو بند کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان سکولوں کی بندش کا فیصلہ عجلت میں لیا گیا، سیکڑوں فلسطینی طلبہ کو سکول سے واپس گھروں کو بھیج دیا۔
اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے سکول کی مکمل تلاشی لی، چھاپے کے وقت بھی وہاں 6 سے 15 سال کی عمر کے درجنوں طلبہ کلاسز میں موجود تھے۔
Comments
0 comment