اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات پر ولی عہد کی اہم وضاحت
ویب ڈیسک
|
18 Sep 2024
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق اپنے مؤقف اور سعودی عرب کی پالیسی کی وضاحت کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی شوری کے سالانہ اجلاس میں محمد بن سلمان شریک ہوئے اور انہوں نے اسرائیل سے متعلق پالیسی بیان دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی مدد اور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ محمد بن سلمان نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب فلسطین کو ریاست تسلیم کروانے کی راہ ہموار کررہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے، مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی کاز میں سرفہرست ہے۔
Comments
0 comment