اسرائیلی بربریت میں 1 لاکھ 80 ہزار فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
|
24 Mar 2025
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں 50,021 سے زائد فلسطینی شہید اور 1,13,274 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیل نے حالیہ دنوں میں اپنی فوجی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 41 مزید افراد جاں بحق ہوئے۔
جنوری 2024 میں مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں ایک جنگ بندی معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت: پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئی۔
دوسرے مرحلے میں اسرائیل کو غزہ سے فوجی دستے واپس بلانے تھے، لیکن اسرائیل نے اس پر عمل نہیں کیا۔
محکمہ صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 17 ہزار بچے بھی شامل ہیں جبکہ گیارہ ہزار لاپتہ افراد کی شہادت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق، جنگ کے بالواسطہ اثرات (بھوک، بیماریاں، طبی سہولیات کا فقدان) کو شامل کیا جائے تو اصل اموات 1,86,000 تک پہنچ سکتی ہیں۔
Comments
0 comment