اسرائیلی بربریت سے تین روز میں مزید 800 فلسطینی شہید
ویب ڈیسک
|
4 Dec 2023
اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید 800 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ میں زمینی کارروائیاں مزید تیز کردیں اور ہفتے سے اب تک اسرائیل کی بدترین بمباری میں آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیاں جاری جاری ہیں جبکہ خان یونس میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑیاں داخل ہوگئی ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں گھروں، کمرشل سینٹرز اور پناہ گرین کیمپوں پر بدترین بمباری کررہی ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں بنیادی ضروریات کی فراہمی اور میڈیکل نہ ہونے کی وجہ سے مختلف وبائیں پھوٹ پڑی ہیں ہیں۔
Comments
0 comment