5 hours ago
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 100 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Webdesk
|
17 May 2026
تل ابیب : دو مارچ سے لے کر 16 مئی تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2969 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 9112 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو دنوں کے دوران حزب اللہ کے تقریبا 100 اہداف پر حملہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا جس کے بارے میں اس نے کہا کہ ان حملوں میں حزب اللہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مزید دیہاتوں کو خالی کرنے کا انتباہ بھی دے دیا جن میں بعض ایسے گاں بھی ہیں جو سرحد سے دسیوں کلومیٹر دور ہیں۔ یہ کارروائی واشنگٹن کی سرپرستی میں ہونے والی اس جنگ بندی کی توسیع کے ایک دن بعد کی گئی جس کی افادیت پر پہلے ہی بہت سے لوگ شک کر رہے ہیں۔
یاد رہے اسرائیل اور لبنان نے جمعہ کے روز واشنگٹن میں مذاکرات کے تیسرے دور کے دوران جنگ بندی میں 45 دنوں کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔ یہ جنگ بندی 17 اپریل سے نافذ العمل ہے اور اتوار کو ختم ہونا تھی۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنان پرفضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور کہ رہا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ اور اس کے ارکان کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Comments
0 comment