اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو گھر خالی کرنے کا پیغام

اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو گھر خالی کرنے کا پیغام

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کسی ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار ہیں، اگلے ٹیکسٹ میسیج تک اس عمارت سے دور رہیں۔
اسرائیلی فوج کا لبنانیوں کو گھر خالی کرنے کا پیغام

Webdesk

|

23 Sep 2024

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر بیقا کے شہریوں کو ممکنہ فضائی حملوں سے خبردار کرنے کے لیے ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ میسیجز بھیجے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیقا کے رہائشیوں کو ان کے موبائل فونز پر ٹیکسٹ پیغامات میں حزب اللہ کے زیر استعمال عمارتوں اور ان کے قرب جوار سے دور رہنے کا کہا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ٹیکسٹ میسیجز میں جنوبی لبنان کی وادی بیقا میں لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ بالخصوص ان عمارتوں سے دور رہیں جہاں حزب اللہ ہتھیار اور بارودی مواد ذخیرہ کرتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کسی ایسی عمارت میں ہیں جس میں حزب اللہ کے ہتھیار ہیں، اگلے ٹیکسٹ میسیج تک اس عمارت سے دور رہیں۔

اس ٹیکسٹ پیغام میں اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری کا ایک وائس میسیج بھی ہے۔ جس میں اسی قسم کی بات کی گئی ہے۔

اس قسم کے ٹیکسٹ پیغامات اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے فضائی حملوں سے قبل فلسطینیوں کو بھی بھیجے تھے جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ غزہ کی طرح لبنان میں بھی فوجی کارروائی کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!