اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے پر ساتھی قیدی کا بدترین تشدد

اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے پر ساتھی قیدی کا بدترین تشدد

سڑک پر موجود پولیس اہلکار نے سفارت کار کے بیٹے کو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر روکا تھا
اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے پر ساتھی قیدی کا بدترین تشدد

ویب ڈیسک

|

2 Mar 2024

فلوریڈا: اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کو امریکا کی جیل میں قید ساتھی قیدی نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں قید اسرائیل کے سفارت کار کا 19 سالہ بیٹا ایوراہام گل اپنی سزا کے دن پورے کررہا ہے، جسے کھانے سے متعلق بات کے دوران ساتھی قیدی نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کے منہ پر ساتھ میں موجود قیدی نے گھونسے مارے جس کے باعث اس کے منہ سے خون جاری ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق میامی میں اسرائیلی قونصل خانے میں تعینات سفارتی اہلکار کے بیٹے کو پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

سڑک پر موجود پولیس اہلکار نے سفارت کار کے بیٹے کو بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر روکا تھا جس پر ایوراہام گل نے اہلکار کی ٹانگ پر موٹر سائیکل چڑھادی تھی۔مذکورہ جرم میں اسرائیلی سفارت کار کا بیٹا جیل میں سزا بھگت رہا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!