اسرائیلی شہر حیفا پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں، حزب اللہ کا اعلان

اسرائیلی شہر حیفا پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں، حزب اللہ کا اعلان

اب حزب اللہ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ لبنان اور لبنانی عوام کے دفاع کے لیے حیفا پر ایک اور بہت بڑا حملہ کرے گا۔
اسرائیلی شہر حیفا پر بڑا حملہ کرنے والے ہیں، حزب اللہ کا اعلان

Webdesk

|

16 Oct 2024

بیروت: حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی شہر حیفا پر ایک بہت بڑا حملہ کرنے والا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حزب اللہ کا یہ اعلان گزشتہ روز سامنے آیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے محض دو دن قبل حیفا میں ایک بہت سنگین میزائل حملہ کرتے ہوئے فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 فوجی ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے تھے۔

اب حزب اللہ نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ لبنان اور لبنانی عوام کے دفاع کے لیے حیفا پر ایک اور بہت بڑا حملہ کرے گا۔

حزب اللہ نے واضح کیا اس کے حیفا پر یہ راکٹ حملے اسرائیل کے حالیہ ان حملوں کا جواب ہے جو اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت اور دوسرے لبنانی علاقوں پر کیے تھے۔

 ان حملوں کے دوران لبنان میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ سینکڑوں رہائشی یونٹ تباہ ہوئے اور لاکھوں لوگ بیگھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ان خوفناک حملوں کے بعد اسرائیل میں اسرائیلی فوجی مراکز کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ تاکہ وہ اپنے عوام اور لبنان کے دفاع کے لیے جارح فوج کو اس کے گھر میں ہدف بنائیں۔

حزب اللہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حیفا پر حملے اور اس سے پہلے حملے ہم نے اپنے دفاعی حق کو استعمال کرتے ہوئے کیے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!