10 hours ago
سونے کی کان میں کام کرنے والے 13 کان کنوں کی ہاتھ پاؤں بندھی برہنہ لاشیں برآمد

Webdesk
|
6 May 2025
پیرو میں سونے کی کان میں کام کے دوران اغوا کے بعد قتل ہونیوالے 13 کان کنوں کی ہاتھ پاؤں بندھی 13لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ مزید کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق 13 سونے کے کان کنوں کی لاشیں پیرو کی سب سے بڑی گولڈ مائننگ کمپنی کے زیر انتظام سائٹ پر ایک زیر زمین شافٹ میں ملی ہیں۔
پیرو کے صدر نے پیر کے روز کان کنوں کی حادثے میں ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لاشیں برآمد ہونے کی تصدیق کی۔
یہ واقعہ اس خطے میں پیش آیا ہے جہاں حالیہ برسوں میں سونے کے ذخائر تک رسائی کے تنازعات میں اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی قیمتیں ریکارڈ بلندیوں پر پہنچنے کے ساتھ ہی پیرو میں چھوٹے پیمانے پر کان کنی میں توسیع ہوئی ہے، جبکہ شمالی پاتاز صوبے میں پیرووی کمپنی "لا پوڈیروسا" کے کان کنی کے علاقے غیرقانونی گولڈ مائننگ اور مہلک تصادم کا مرکز بن چکے ہیں۔
صدر بولوارٹے کے مطابق، کان کنوں کی لاشیں اتوار کو ملی تھیں۔ کمپنی کے ایک بیان کے مطابق، یہ افراد ایک آرٹی زینل (دستکاری) یا غیر رسمی مائننگ آپریشن کے لیے کام کرتے تھے، جس کا لا پوڈیروسا کے ساتھ معاہدہ تھا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کان کنوں کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر ننگا کر کے شافٹ میں کھڑا کیا گیا اور پھر ایک ایک کر کے رائفل سے گردن میں گولی مار دی گئی۔
ویڈیو میں ایک شخص کو "براہ کرم" کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی پولیس کے ایک نمائندے نے نیو یارک ٹائمز کو بتایا کہ حکام نے ابھی تک ویڈیو کی تصدیق نہیں کی ہے۔
Comments
0 comment