سونے سے بنے ڈھائی من وزنی کموڈ کی نیلامی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
Webdesk
|
10 Nov 2025
نیویارک: سونے سے بنے اس منفرد کموڈ کی نیلامی ہونے والی ہے ڈھائی من وزنی اس کموڈ کی پاکستانی مالیت 3 ارب سے زائد ہے۔
دنیا میں سونا عموما خواتین کے زیورات یا سرمایہ کاری کے کام آتا ہے، لیکن کچھ اس قیمتی دھات سے بنی بعض ایسی نمونہ اشیا سامنے آتی ہیں، جس کو دیکھ کر دنیا حیران رہ جاتی ہے۔
سونے سے بنا یہ کموڈ اٹلی کے فنکار ماوریزیو کیٹیلن نے 2016 میں تخلیق کیا تھا اور 17-2016 میں اس کی پہلی بار نیویارک کے گوگن ہائیم میوزیم میں نمائش کی گئی تھی۔
اس فن پارہ کی نیلامی منگل 18 نومبر کی شب ہوگی۔ امریکا میں ہونے والی اس نیلامی کی ابتدائی بولی اس روز سونے کی عالمی قیمت سے شروع کی جائے گی۔ تاہم فن پارہ کی اہمیت کے پیش نظر نیلامی کے دوران اس کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔
Comments
0 comment