سائفر کیس کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل

سائفر کیس کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل

بانی پی ٹی آئی سے متعلق متعدد بار واضح کرچکے ہیں
سائفر کیس کے فیصلے پر امریکا کا ردعمل

ویب ڈیسک

|

5 Jun 2024

امریکا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت پر ردعمل جاری کردیا۔

سائفر کیس کے فیصلے پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کی پریس کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق کئی بار واضح جواب دے چکے ہیں، پاکستانی عدالتی فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ الزامات پر پاکستان کی عدالتیں اپنے قانون کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!