سیز فائر کی خلاف ورزی اور 44 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار

سیز فائر کی خلاف ورزی اور 44 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار

ٹرمپ کا اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان
سیز فائر کی خلاف ورزی اور 44 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار

ویب ڈیسک

|

20 Oct 2025

امریکی صدر ٹرمپ نے سیز فائر کے باوجود اسرائیلی بمباری میں 44 فلسطینیوں کی شہادت پر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 44 فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود سیز فائر معاہدے کو برقرار قرار دیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کی حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی حماس کے کچھ باغی عناصر کی طرف سے ہوئی ہے، تاہم اُنہیں یقین ہے کہ تنظیم بطورِ ادارہ اس میں ملوث نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کی تفصیلی تحقیقات کر رہے ہیں اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔ امید ہے کہ سیز فائر قائم رہے گا تاکہ حالات مزید بگڑنے سے بچ سکیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے رفح کے علاقے میں اسرائیلی دستوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوئے، جس کے بعد اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں پر فضائی کارروائیاں کیں۔

ادھر حماس نے اسرائیلی الزامات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے پر کاربند ہے، تاہم اسرائیل کی یکطرفہ کارروائیاں امن عمل کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 44 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!