تحریک انصاف پر پابندی کیخلاف امریکا میدان میں آگیا، حکومتی فیصلے پر شدید ردعمل
متھیو ملر نے پریس بریفنگ میں تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق سوال پر جواب دے دیا
ویب ڈیسک
|
16 Jul 2024
امریکا نے حکومت پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے پابندی کے فیصلے پر سخت ردعمل جاری کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی کے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق حکومت کے بیانات دیکھے، جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہےکہ پاکستان میں سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز ہونے جارہا ہے تاہم یہ اندرونی معاملہ ہے جس پر امریکا نے نظر رکھی ہوئی ہے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کا باعث ہے کیونکہ اس سے انسانی حقوق، آزادی اظہار رائے، آئینی اور جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے جمہوری اور قانون کی حکمرانی کی ہمیشہ سے حمایت کی اور انصاف کے اقدامات پر زور دیا ہے۔
Comments
0 comment