طالبہ کو ہراساں کرنے والے ٹیچر کو لوگوں نے برہنہ کر کے علاقے میں گھمایا
ویب ڈیسک
|
30 Aug 2024
بھارت میں ٹیوشن کیلیے جانے والی بچی کو ہراساں کرنے والے ٹیچرکو والدین نے اہل علاقہ کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سزا کے طور پر اُسے برہنہ کر کے علاقے میں گھمایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ جمعرات کے روز مہارشٹر کے ضلع پالگھر میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں ٹیوشن کیلیے جانے والی 13 سالہ بچی کو 32 سالہ ٹیچر نےہراساں کیا اور اُس کے ساتھ نازیبا حرکت کی کوشش بھی کی۔
والدین کے مطابق بچی نے اچانک ٹیوشن جانے سے انکار کردیا تھا، ماں نے جب استفسار کیا تو اُس نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر بتایا جس پر والدین مشتعل ہوئے۔
والدین نے ٹیوشن سینٹر جاکر ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا تو اس دوران علاقہ مکین بھی پہنچ گئے جن کی مدد سے اُسے برہنہ کر کے علاقے میں گھمایا گیا اور پھر اُسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Comments
0 comment