ترک صدر کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، محافظ جاں بحق
Webdesk
|
14 Mar 2024
انقرہ: صوبے سرناک کے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث ان کا ایک محافظ ہلاک جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔
ترک میڈیا کے مطابق حادثے کی زد آکر ہلاک اور زخمی ہونے والے صدارتی محافظوں کی شناخت کو تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردون خیریت سے ہیں اور صوبے کا دورہ مکمل کرکے واپس دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔حادثے کا شکار ہونے والے افراد ترک صدر کی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔
ترک حکام کی جانب سے افسوسناک حادثے کی تفصیلات بتائے بغیر ایک محافظ کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حادثے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر دورے کے دوران ترک صدر کے قافلے میں شامل ان اہلکاروں کی گاڑی کو ٹریفک حادثہ پیش آیا ہوگا۔جس میں ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہوئے۔
Comments
0 comment