ترکیہ میں ڈوبنے والے سعودی بچے کی لاش چھ دن بعد مل گئی
فیصل کے اہل خانہ نے ترابزون میں خاندانی تعطیلات گزارنے کا فیصلہ کیا تھا

Webdesk
|
1 Jun 2025
انقرہ : ترکیہ میں دریائے ترابزون میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے سعودی عرب کے بچے فیصل رمزی کی لاش چھ دن کی تلاش کے بعد مل گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے فیصل کے چچا ڈاکٹر عبد اللہ آل شریف نے گفتگومیں لاش ملنے سے قبل کے لمحات اور ڈوبنے کی کچھ تفصیلات کے بارے میں بتایا۔
ڈاکٹر عبد اللہ نے کہا پورا خاندان اس واقعے کے بعد ترکیہ میں تھا اور ہمارے دل کسی بھی ایسی خبر سے جڑے ہوئے تھے جو امید پیدا کرے لیکن یہ سانحہ بڑا تھا۔
ڈاکٹر عبداللہ نے وضاحت کی کہ فیصل کے اہل خانہ نے ترابزون میں خاندانی تعطیلات گزارنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن انہیں امید نہیں تھی کہ یہ اس طرح کے سانحے میں ختم ہوگا۔
Comments
0 comment