ترکیہ میں خوفناک زلزلہ

ترکیہ میں خوفناک زلزلہ

کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی
ترکیہ میں خوفناک زلزلہ

Webdesk

|

3 Jun 2025

ترکیہ میں 5.8 شدت کے زلزلے نے عوام کو کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ ڈھونڈنے لگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 70 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی ہے جس وجہ سے بھی وہ زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بھی رہائشی علاقے میں عمارتوں کے تباہ ہونے کی کوئی اطلاعات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!