ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں 6.2 شدت کا زلزلہ
زلزلے کے باعث استنبول میں بلند و بالا عمارتیں ہوا میں جھول گئیں

ویب ڈیسک
|
23 Apr 2025
ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں 6.2شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات ترکیہ، رومانیہ، یونان، یوکرین اور دیگر ممالک میں بھی محسوس ہوئے۔
ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں زلزلے کے باعث بلند و بالا عمارتیں لرز اٹھی جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے۔
زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
Comments
0 comment