4 hours ago
ترکیے کا سی 130 فوجی کارگو طیارہ تباہ
طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
Webdesk
|
11 Nov 2025
انقرہ: ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایک سی 130 فوجی کارگو طیارہ جارجیا میں حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ طیارہ آذربائیجان سے اڑان بھرنے کے بعد ترکیے واپس جا رہا تھا جب وہ جارجیا کی حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بیان کے مطابق جارجیا کے حکام کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں تاہم حادثے کی وجوہات یا جانی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
Comments
0 comment