1 hour ago
ٹرمپ کا کینیڈین گاڑیوں پر ٹیرف 50فیصد کرنے کا اعلان
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا
Webdesk
|
25 Aug 2026
کینیڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی گاڑیوں، ٹرکوں، آٹو پارٹس اور سٹیل پر ٹیرف بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ نئے ٹیرف کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔ اس وقت امریکا میں غیر امریکی گاڑیوں کا ٹیرف 25 فیصد ہے ۔
واضح رہے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے بھی امریکی اقدامات کے جواب میں جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
Comments
0 comment