ٹرمپ کااسرائیلی وزیرِاعظم کو فوجی کارروائی کی اجازت دینے سے انکار

Webdesk
|
11 Jun 2025
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو سے ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے تک پہنچنے کا موقع دیکھ رہے ہیں اور اس وقت کسی قسم کی فوجی کارروائی کے حامی نہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق یہ گفتگو کچھ روز قبل اس ڈیڈلائن سے پہلے ہوئی جس میں ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کے لیے دو ماہ کی مہلت دے رکھی ہے۔
یتن یاھو نے 40 منٹ طویل گفتگو میں ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ ایران تاخیری حربوں میں مہارت رکھتا ہے، اس لیے اسے ایک قابلِ اعتماد فوجی دھمکی" دی جائے۔تاہم اسرائیلی ذرائع کے مطابق ٹرمپ اس دلیل سے متاثر نہ ہوئے۔
ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے نیتن یاھو سے گفتگو میں کہا کہ وہ ایرانی قیادت کے رویے سے نالاں ہیں، مگر ان کا خیال ہے کہ ایران کو مذاکرات کے ذریعے معاہدے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ مذاکرات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہتے ہیں۔
Comments
0 comment