12 hours ago
ٹرمپ کی پاکستان سے ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش
Webdesk
|
25 May 2026
امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے میں شامل ممالک کو معاشی اور سماجی سطح پر نمایاں فوائد حاصل ہوئے ہیں اور اگر مزید ممالک اس میں شامل ہوتے ہیں تو مشرقِ وسطیٰ میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، ترکیہ ، سعودی عرب اور قطر کی شمولیت اس عمل کو مزید تاریخی بنا سکتی ہے، جبکہ ایران کے شامل ہونے کی صورت میں یہ معاہدہ مزید اہمیت اختیار کر جائے گا۔
ان کے مطابق اگر ممالک اس عمل کا حصہ نہ بنے تو یہ ان کے منفی ارادوں کی نشاندہی ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے رہنما امن اور ترقی کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔
Comments
0 comment