ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد عمران خان رہا ہوجائیں گے؟ امریکی محکمہ خارجہ کی وضاحت
Webdesk
|
2 Nov 2024
امریکا کے وزارت خارجہ نے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ کی ممکنہ فتح کے بعد عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کانگریس کے 60 ارکان پارلیمنٹ کے خط اور یہودی لابی کے حوالے سے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی باتیں سوشل میڈیا کی حد تک ہیں اور یہ محض کہانیاں ہیں اور ان کے پیچھے کون ہے اس حوالے سے کوئی علم نہیں کیونکہ یہ باتیں حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کانگریس کے ارکان یا امریکا کے لوگوں کو مذہب یا جنسی رجحان پر بات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجھے علم نہیں کہ ٹرمپ کے جتینے صورت میں عمران خان کی رہائی ہوگی یا نہیں اور میں اس حوالے سے بات کرچکا ہوں، ہر بار یہی کہا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔
امریکی ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی پاکستان کا عدالتی معاملہ ہے، پاکستانی سیاست میں امریکی مداخلت کے متعلق الزامات غلط ہیں۔ امریکی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ وہاں کے عوام کو اپنے ملکی قوانین اور آئین کے مطابق طے کرنا ہے۔
Comments
0 comment