3 hours ago
ٹرمپ کی ایران کے ڈی سیلینیشن پلانٹس تباہ کرنے کی دھمکی
Webdesk
|
31 Mar 2026
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اپنی سخت دھمکیوں کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا ایران کے مختلف شہری انفرااسٹرکچر، بشمول تمام ڈی سیلینیشن پلانٹس کو تباہ کر دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایک نئی اور زیادہ معقول قیادت کے ساتھ ایران میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے لیے سنجیدہ مذاکرات کر رہا ہے اور اس بات چیت میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جلد کوئی معاہدہ نہ ہوا اور آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولی نہ گئی تو امریکا ایران میں اپنی موجودگی کا اختتام کرتے ہوئے اس کے بجلی گھروں، تیل کے کنوں، خارگ جزیرے اور ممکنہ طور پر ڈی سیلینیشن (سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے) پلانٹس کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔
Comments
0 comment