3 hours ago
ٹرمپ کیساتھ چین جانیوالے عملے نے امریکا روانگی سے قبل کیا کیا؟
دورہ چین میں امریکی وفد کے ارکان ذاتی ڈیوائسز بھی ساتھ نہیں لے کر گئے تھے۔
Webdesk
|
15 May 2026
بیجنگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین کے دورے پر جانے والے امریکی عملے نے وہاں سے روانگی سے پہلے چینی حکام کی جانب سے دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دیں۔
امریکی وفد میں موجود صحافی 'ایملی گڈان' نے چین سے روانگی کے وقت اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ ائیر فورس ون میں سوار ہونے سے پہلے امریکی عملے نے چینی حکام کی دی ہوئی ہر چیز جیسے شناختی کارڈز، عارضی برنر فونز وغیرہ سب جمع کر کے وہیں سیڑھیوں کے نیچے موجود ایک ڈبے میں پھینک دیں۔
رپورٹس کے مطابق چین کی جانب سے دی گئی کسی بھی چیز کو طیارے میں لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین میں امریکی وفد کے ارکان ذاتی ڈیوائسز بھی ساتھ نہیں لے کر گئے تھے۔
Comments
0 comment