ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور سے متعلق مزید حیران کن معلومات
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2024
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنیوالے حملہ آور سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئیں، جس کے مطابق حملہ آور کی عمر بیس سال جبکہ اُس کی شہریت امریکی ہی ہے ۔
ٹرمپ کی صدارتی الیکشن مہم کے دوران ریلی پر پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں اُس وقت فائرنگ ہوئی جب وہ اسٹیج پر خطاب کررہے تھے تاہم خوش قسمتی سے گولی اُن کے منہ کو چھو کر گزری جس سے وہ زخمی تو ہوئے مگر حالت خطرے سے باہر ہے۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی خفیہ ایجنسی کے کمانڈوز نے بروقت جوابی کارروائی کر کے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا تھا جس کی گاڑی سے بھی دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی تاہم حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں، حملہ آور نے اپنی واردات کیلیے والد کا لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کیا جبکہ اُس کا تعلق کسی فوجی گھرانے سے نہیں ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے پوری کارروائی اکیلے کی جبکہ اُس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کوئی بھی دھمکی آمیز یا نفرت انگیز پوسٹ نہیں دیکھی گئی، حملہ آور کے زیر استعمال گاڑی سے مشکوک ڈیوائس بھی برآمد ہوئی جبکہ اُس کے گھر سے بھی بم بنانےوالا سامان برآمد ہوگیا۔
Comments
0 comment