ٹرمپ پر حملے کے عین وقت کی تصویر کس نے لی؟
ٹرمپ پر صدارتی انتخابی مہم کے دوران حملہ ہوا
ویب ڈیسک
|
15 Jul 2024
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے فوٹو گرافر نے ٹرمپ پر ہونے والے حملے کے عین وقت کی انتہائی قیمتی تصویر اتفاق سے بنائی جو پوری دنیا میں مشہور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکا ریاست پنسلوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ڈرامائی تصویر سامنے آئی ہےم جسے فوٹو گرافر ڈگ ملز نے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا۔
اس تصویر میں ٹرمپ کے بہت قریب سے گولی کو کراس ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، ایف بی آئی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ٹرمپ کے جبڑے اور کان کو گولی چھوتی ہوئی گزری جس کے باعث اُن کے چہرے پر زخم بھی آیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت بیس سالہ امریکی شہری تھامس میتھیوس کوکرس کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments
0 comment