ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی نے فلسطین میں جاری مظالم پر امریکا کو آئینہ دکھا دیا

ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی نے فلسطین میں جاری مظالم پر امریکا کو آئینہ دکھا دیا

اب بھی ٹرمپ کو فاشست سمجھے ہوں، ممدانی
ٹرمپ سے ملاقات میں ممدانی نے فلسطین میں جاری مظالم پر امریکا کو آئینہ دکھا دیا

ویب ڈیسک

|

22 Nov 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر زوہران ممدانی کی اوول آفس میں پہلی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی اختلافات کے باوجود شہر کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے مدنی کو “جہادی” کہا تھا، تاہم ملاقات میں انہوں نے ممدانی کی تعریف کی اور انہیں “سمجھ دار اور ذمہ دار رہنما” قرار دیا۔

 ٹرمپ نے ایک بار پھر انتخابی بیانات کو مہم کا حصہ قرار دے کر نرم مؤقف اپنایا۔

مدنی نے ملاقات میں مہنگائی، غربت اور نیویارک کے معاشی بحران سمیت کئی مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ امریکا بیرونی تنازعات میں مداخلت کم کرے، خاص طور پر غزہ پر اسرائیلی حملوں کی امریکی فنڈنگ کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ایک صحافی کے سوال پر مدنی نے تصدیق کی کہ وہ اب بھی ٹرمپ کو “فاشسٹ” سمجھتے ہیں، جس پر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ نیویارک کے عوام کی بھلائی کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!