ٹورنٹو میں بارشوں کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکیں تالاب بن گئیں

ٹورنٹو میں بارشوں کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکیں تالاب بن گئیں

اس سے قبل 1941 میں اتنی ہی بارشیں ہوئیں تھیں
ٹورنٹو میں بارشوں کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، سڑکیں تالاب بن گئیں

ویب ڈیسک

|

18 Jul 2024

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں بارش کا 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوگئے ہیں۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ٹورنٹو شہر میں گزشتہ دور روز کے دوران شدید بارش ہوئی جس کے بعد 1941 میں ہونے والی برسات کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

ریکارڈ بارشوں سے سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی، جس کے باعث بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی اور ہزاروں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔

شدید بارشوں کے باعث کئی شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ کئی پروازیں اور ٹرین کا شیڈول بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد صورت حال پر قابو پالے گی جبکہ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پُرامن اور مطمئن رہیں کیونکہ حالات کنٹرول میں ہی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!