طیارہ حادثہ: ’ٹیک آف کے بعد زور دار دھماکا ہوا پھر کسی نے کاندھے سے پکڑا‘

طیارہ حادثہ: ’ٹیک آف کے بعد زور دار دھماکا ہوا پھر کسی نے کاندھے سے پکڑا‘

زندہ بچ جانے والے مسافر نے آخری لمحات کی دل دہلا دینے والی کہانی بیان کردی
طیارہ حادثہ: ’ٹیک آف کے بعد زور دار دھماکا ہوا پھر کسی نے کاندھے سے پکڑا‘

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2025

احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے میں سوار زندہ بچ جانے والے خوش قسمت مسافر نے آخری لمحات کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کی ہے۔

ہوائی جہاز کے حادثے کا واحد زندہ بچ جانے والے مسافر نے اپنا دردناک تجربہ شیئر کیا وہ 11A نشست پر بیٹھے تھے، اس دوران جہاز نیچے کی طرف گیا اور 30 سیکنڈ کے اندر زور دار دھماکا ہوا۔

زندہ بچ جانے والے مسافر، جن کی شناخت 40 سالہ رامیش وشواش کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو حیران کن طور پر اپنے پیروں کر چلتے ہوئے ایمبولینس میں بیٹھا اور اسپتال میں بھی خود چل کر گیا۔

وشواش کمار نے بتایا، "ٹیک آف کے 30 سیکنڈ بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا اور پھر جہاز گر گیا۔ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا۔"  

حادثے کے بعد کے لمحات کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "جب میں اٹھا، میرے ارد گرد لاشیں بکھری ہوئی تھیں۔ میں خوف زدہ تھا۔ میں کھڑا ہوا اور بھاگا۔ میرے ارد گرد جہاز کے ٹکڑے تھے۔ کسی نے مجھے پکڑ لیا اور ایمبولینس میں ڈال کر اسپتال لے آیا۔"  

وشواش کمار نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی اجے کے ساتھ سفر کر رہے تھے، جو جہاز میں کسی اور جگہ بیٹھے تھے۔ انہوں نے التجا کرتے ہوئے کہا کہ "وہ میرے ساتھ سفر کر رہے تھے اور اب میں انہیں ڈھونڈ  نہیں پا رہا۔ براہ کرم، انہیں ڈھونڈنے میں میری مدد کریں۔"

جہاز جس میں 242 افراد سوار تھے جس میں سے اب تک صرف ایک کے زندہ بچ جانے کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ حادثے میں مجموعی طور پر 290 افراد ہلاک ہوئے جس میں رہائشی عمارت کے مکین بھی شامل ہیں۔

جمعرات کو احمد آباد سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر گیا، جس کے نتیجے میں تباہی اور جانی نقصان کی المناک داستان چھوڑ گیا۔  

سینئر پولیس افسر ویدھی چودھری نے بتایا کہ زندہ بچ جانے والے مسافر کی نشست 11A تھی۔  انہوں نے مزید کہا، اسپتال میں زیر علاج افراد میں سے مزید زندہ بچ جانے والے افراد ہو سکتے ہیں۔"  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!