طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
|
31 May 2025
نئی دہلی: بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے کئی بھارتی جہاز پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونے کے اعتراف کے بعد بھارت میں انہیں عہدے سے ہٹانے کے مطالبے سامنے آگئے ہیں۔
انہوں نے بین الاقوامی میڈیا بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔
جنرل چوہان نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کے گرائے جانے کی تصدیق کی، لیکن تعداد بتانے سے گریز کیا اور یہ بھی نہیں بتایا کہ گرنے والے طیارے کون سے تھے۔
انہوں نے سوال کے جواب میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "یہ اہم نہیں کہ کتنے طیارے گرے، بلکہ اہم یہ ہے کہ وہ کیوں گرے۔" اُن کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر جو باتیں سامنے آئیں اُن میں طیارے گرنے کی بڑی وجہ تکنیکی غلطی تھی کیونکہ اس کا ادراک ہمیں نہیں تھا۔
جنرل چوہان کا یہ بیان بھارتی فوج کی جانب سے پہلی بار کسی نقصان کی غیرمستقیم طور پر تسلیم کرنے جیسا ہے۔ اس بیان کے بعد بھارت میں اُن کے استعفے سے متعلق خبریں زیر گردش ہیں اور بی جے پی کے حامیوں نے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Comments
0 comment