طیارے کے آخری منٹ کیسے تھے؟ اڑان سے تباہی تک کی کہانی

طیارے کے آخری منٹ کیسے تھے؟ اڑان سے تباہی تک کی کہانی

ایک منٹ کے اندر ساری کہانی تبدیل ہوگئی
طیارے کے آخری منٹ کیسے تھے؟ اڑان سے تباہی تک کی کہانی

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2025

بھارت کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کے آخری آٹھ منٹ کیسے رہے اس حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے (1:30) ایئرانڈیا کا مسافر طیارہ اے ون 71 لندن روانگی کیلیے رن وے پر موجود تھا اور اس کی رفتار صفر ناٹس تھی کیونکہ وہ ایک جگہ پر رکھا ہوا تھا۔

اس کے بعد 1 بج کر 34 منٹ پر طیارہ رن وے پر دوڑا اس رفتار 10 ناٹس ہوئی اور پھر 4 منٹ بعد طیارہ فضا میں 625 فٹ تک بلند ہوا تو اس کی رفتار 174 ناٹس تھی۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کے بلندی پر جانے کے ساتھ ہی کیپٹن نے مے ڈے کال کی اور اسی کے ساتھ اُس کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا۔

اس کے بعد جہاز ایک منٹ کے اندر تیزی سے نیچے کی طرف آیا اور پھر تیس سیکنڈ کے اندر سب کچھ تبدیل ہوگیا۔

واضح رہے کہ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں اب تک 242 افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے تاہم ان میں ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!