ولی عہد کی ٹرمپ سے ملاقات، ابراہم معاہدے میں شمولیت کی مشروط رضامندی

ولی عہد کی ٹرمپ سے ملاقات، ابراہم معاہدے میں شمولیت کی مشروط رضامندی

فلسطین اور اسرائیل کے 2 ریاستی حل اور امن کو یقینی بنانا ہوگا، محمد بن سلمان
ولی عہد کی ٹرمپ سے ملاقات، ابراہم معاہدے میں شمولیت کی مشروط رضامندی

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاض خطے میں امن کے قیام اور ابراہم معاہدے کے عمل کا حصہ بننے کے لیے پُرعزم ہے۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کا خواہاں ہے اور ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ابراہیمی معاہدے سے متعلق بات چیت مثبت رہی جبکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ طے پا چکا ہے۔ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ریاض ایف-35 لڑاکا طیارے خریدے گا، جو اسرائیل کی طرح سعودی عرب کے سیکیورٹی انتظامات میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ روکوانے میں اپنے کردار کا ذکر بھی کیا۔

اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، جبکہ امریکی فضائیہ کے طیاروں نے انہیں خصوصی سلامی بھی پیش کی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے دوران امریکہ میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور ملک ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!